تحقیقات میں حساس ادارے شامل ہو گئے- سخت ترین کارروائیوں کا عندیہ دیدیا، فائل فوٹو
 تحقیقات میں حساس ادارے شامل ہو گئے- سخت ترین کارروائیوں کا عندیہ دیدیا، فائل فوٹو

غیرقانونی کرنسی ایکسچینج آپریٹرزکیخلاف کارروائیاں،52 کروڑ برآمد

کراچی:  وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے غیرقانونی کرنسی ایکسچینج آپریٹرزکیخلاف کارروائیوں میں ملزمان سے 52 کروڑ 68 لاکھ روپے مالیت کی کرنسی برآمد کرلی،ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق غیرقانونی کرنسی ایکسچینج آپریٹرز کیخلاف کارروائیوں میں رواں سال 82 چھاپے مارے گئے اور98 ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ملزمان سے 51 کروڑ اور 52 لاکھ روپے مالیت کی ملکی و غیرملکی کرنسی اور رسیدیں برآمد کی گئیں،اسی طرح ہنڈی حوالہ کاروبارمیں ملوث ملزمان کیخلاف 82 مقدمات درج کئے گئے،رپورٹ کے مطابق غیرقانونی ہنڈی حوالہ میں ملوث 36 ملزمان کو عدالتوں نے سزائیں سنائیں۔

گزشتہ سال غیرقانونی ہنڈی حوالہ کے کاروبار میں ملوث 226 ملزمان کو گرفتارکیا گیا تھا جن سے 52 کروڑ 68 لاکھ روپے مالیت کی کرنسی برآمد کی گئی تھی۔علاوہ ازیں ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے عراق سے آنے والے 6 مسافروں کو گرفتارکرلیا۔