مراکش میں کشتی ڈوب گئی، 6 تارکین وطن ہلاک

رباط(اُمت نیوز)مراکش کے ساحل کے قریب کشتی ڈوبنے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مراکش میں کشتی ڈوبنے کا یہ واقعہ جمعے کے روز پیش آیا ہے ۔مراکش کی سمندری حدود کے قریب کشتی اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھی کہ پتھروں سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں کشتی میں شگاف پڑ گیا ۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق تارکین وطن کی کشتی پتھروں سے ٹکرانے کے بعد ڈوبی۔ کشتی میں سوار 48 تارکین وطن کو بچا لیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والے مزید افراد کی تلاش جاری ہے۔ کشتی میں سوار تارکین وطن کی تعداد ، قومیت اور دیگر چیزوں کے بارے میں صورتحال فی الحال واضح نہیں۔ حادثے سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
انتظامیہ کی جانب سے لاشوں کو ریسکیو کرنے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔