نوازشریف کو پارٹی صدارت کیلیے منتخب کیا جائے گا، فائل فوٹو
نوازشریف کو پارٹی صدارت کیلیے منتخب کیا جائے گا، فائل فوٹو

نگراں حکومت آئی ایم ایف معاہدے پر عمل کرنے کی پابند ہوگی،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی مالیاتی ادارے کے اسٹینڈ بائی معاہدے پر مکمل عملدرآمد کرے گا، نگراں حکومت اور انتخابات کے بعد نئی حکومت معاہدے پر عمل کرنے کی پابند ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے عالمی پارٹنر سپورٹ گروپ کے تیسرے اجلاس کے دوران کیا۔اجلاس میں وفاقی وزرا اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، شیری رحمن، وزیرِ مملکت حنا ربانی کھر، معاونین خصوصی طارق فاطمی، طارق باجوہ، یو این ڈی پی عالمی بینک، یورپی یونین، اے ڈی بی، آئی ایم ایف، یو ایس ایڈ، امریکا، سعودی عرب، ترکیہ، چین، عرب امارات سمیت دیگر ممالک کے سفرا اور نمائندگان کے علاوہ متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں پاکستان میں سیلاب کی بحالی پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے تعاون بڑھانے میں آئی پی ایس جی کے اہم کردار کو سراہا۔