چین نے وزیر خارجہ کو عہدے سے برطرف کردیا

پیکنگ : چینی وزیر خارجہ چِن گینگ کو تقرری کے 7 ماہ سے بھی کم عرصے میں عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے . برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق نئے وزیر خارجہ حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی کے فارن افیئرز چیف وانگ ای ہوں گے، یاد رہے کہ  وہ پہلے بھی اس عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔ عہدے سے ہٹائے جانے والے 57 سالہ وزیر خارجہ چن گینگ کو آخری بار 25 جون کو عوامی سطح پر دیکھا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نئے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی ایک کیرئر سفارت کار ہیں۔ وہ جنوری سے چینی کمیونسٹ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی برائے امور خارجہ کمشن آفس میں خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ نئے چینی وزیر خارجہ جولائی سے چین کی وزارت خارجہ میں بھی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

وانگ ژی کا شمار سینئر چینی سفارت کاروں میں ہوتا ہے,  وہ چین کے اسٹیٹ قونصلر بھی رہ چکے ہیں۔ وہ چین کے 20ویں پولٹ بیورو کے رکن اور جاپان میں سفارت کار بھی رہ چکے ہیں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عوامی جمہوریہ چین کے نئے وزیر خارجہ کے اپنا منصب سنبھالنے کے بعد اپنے ٹویٹر سے ایک تہنیتی پوسٹ کی۔ انہوں نے لکھا: اپنے بھائی وانگ ژی کو وزیر خارجہ مقرر  ہونے پر مبارکباد  پیش کرتا ہوں۔ وانگ ژی ایک منجھے ہوئے اور تجربہ کار  سفارتکار ہیں.مجھے گذشتہ ساl ان کے ساتھ دو بار گفتگو کا موقع ملا. یقین ہے وانگ ژی کی موجودگی میں ہر موسم کی پاک چین دوستی اور شراکت داری مزید مضبوط ہوگی.