جسٹس ارباب محمد طاہر نے قیصرہ الٰہی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا،فائل فوٹو
جسٹس ارباب محمد طاہر نے قیصرہ الٰہی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا،فائل فوٹو

کس کی اجازت سے پرویز الٰہی کو راولپنڈی منتقل کیاگیا، جج

لاہور: اسپیشل کورٹ میں منی لانڈرنگ مقدمے کی سماعت کے دوران پرویز الٰہی کو پیش نہ کرنے پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ کس کی اجازت سے پرویز الٰہی کو لاہور سے راولپنڈی منتقل کیاگیا، سب کچھ لکھ کر دیں ورنہ سب کیخلاف قانونی کارروائی کروں گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سپیشل کورٹ میں پرویز الٰہی و دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ مقدمے کی سماعت  ہوئی،عدالتی حکم کے باوجود پرویز الٰہی کو عدالت پیش نہیں کیاگیا، جج بخت فخر بہزاد نے کہاکہ ملزم کدھر ہے؟ڈی آئی جی نے کہاکہ لاہور پولیس کی ٹیم راولپنڈی جیل کے باہر موجود ہے ، ہمیں پرویز الٰہی کی حوالگی نہیں دی جارہی۔ جج نے کہا کہ یہ بھی بتائیں کس کی اجازت سے پرویز الٰہی کو لاہور سے  راولپنڈی منتقل کیاگیا، جیل حکام نے کہاکہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کی اجازت سے راولپنڈی منتقل کیاگیا۔

جج بخت فخر بہزاد نے کہا کہ سب کچھ لکھ کر دیں ورنہ سب کیخلاف قانونی کارروائی کروں گا، آج 3بجے تک دیکھتا ہوں اگر پیش نہ کیا تو میں آرڈر جاری کروں گام جج نے کہاکہ یہ کوئی بات نہیں کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہو، عدالت کی اجازت کے بغیر کیسے منتقل کردیاگیا۔