فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف درخواستوں پر سماعت آج ہوگی

اسلام آباد (اُمت نیوز) فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف درخواستوں پر سماعت سپریم کورٹ میں آج پھر ہوگی۔
چیف جسٹس پاکستان عمرعطاء بندیال کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بنچ ساڑھے 11 بجے سماعت کرے گا، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس عائشہ ملک بنچ کا حصہ ہیں۔
فوجی عدالتوں کے ملزمان کو اپیل کا حق ہو گا یا نہیں، اس پر اٹارنی جنرل آج جواب دیں گے، اٹارنی جنرل آج فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف آئینی درخواستوں پر دلائل مکمل کریں گے۔