موٹرسائیکل پلانٹ31جولائی سے 15اگست تک بند رہیں گے‘ فائل فوٹو
موٹرسائیکل پلانٹ31جولائی سے 15اگست تک بند رہیں گے‘ فائل فوٹو

پاک سوزوکی نے موٹر سائیکل پلانٹس 16 روز کیلیے بند کر دیے

کراچی: پاک سوزوکی کمپنی نے موٹر سائیکل پلانٹس 16 روز کیلیے بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ترجمان پاک سوزوکی کے مطابق پلانٹس بند کرنے کا فیصلہ انونٹری میں کمی کی وجہ سے کیا گیا ہے‘موٹرسائیکل پلانٹ31جولائی سے 15اگست تک بند رہیں گے‘ آٹوموبائل پلانٹ آپریٹ جاری رہے گا۔

ترجمان پاک سوزوکی کا مزید کہنا تھا کہ آٹو سیکٹر کی درآمدات پر عائد پابندیوں کی وجہ سے کمپنی کو انونٹری کی قلت کا سامنا ہے۔