اپوزیشن لیڈر کیساتھ نگران وزیراعظم کے نام پر مشاورت کی منظوری بھی دیدی گئی۔ فائل فوٹو
اپوزیشن لیڈر کیساتھ نگران وزیراعظم کے نام پر مشاورت کی منظوری بھی دیدی گئی۔ فائل فوٹو

اتحادیوں نے شہباز شریف کو نگران وزیراعظم کا نام فائنل کرنے کااختیار دیدیا

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم )اور اتحادی جماعتوں کے سربراہوں نے شہبازشریف کو نگران وزیراعظم کا نام فائنل کرنے کااختیار دیدیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت پی ڈی ایم اور حکومتی اتحاد کا سربراہی اجلاس ہوا ، جس میں نگران وزیراعظم اور نگران سیٹ اپ کے حوالے سے تبادلہ خیال  کیا گیا، پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کا سربراہی اجلاس ویڈیو لنک پر ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مولانا فضل الرحمن، بلاول بھٹو اور اختر مینگل شریک ہوئے،آفتاب شیرپاؤ، میر کبیر، محسن داوڑ اور احمد نواز جدون  نے بھی اجلاس میں شرکت کی،اجلاس میں احسن اقبال سمیت وفاقی وزرا بھی شریک  ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اور اتحادیوں نے وزیراعظم شہبازشریف پر اعتماد کااظہار کردیا،وزیراعظم شہبازشریف کو نگران وزیراعظم کا نام فائنل کرنے کااختیار دیدیا گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادیوں نے کہاکہ وزیراعظم جسے مناسب سمجھیں نگران وزیراعظم نامزد کردیں،وزیراعظم کو اپوزیشن لیڈر کیساتھ نگران وزیراعظم کے نام پر مشاورت کی منظوری بھی دیدی گئی۔