کراچی: اسٹریٹ کرائم کیخلاف احتجاج، مظاہرین نے سپرہائی وے بلاک کردی

کراچی(اُمت نیوز)شہرقائد میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے سُپرہائی وے بلاک کردیا۔
آج صبح ایک فیملی سے لوٹ مار کرتے ہوئے ملزمان خاتون سے پرس اور شہری کا موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک کو براق پمپ سے مدراس چوک کی طرف بھیجا جارہا ہے۔
مزید کہا کہ سہراب گوٹھ سے شفیق موڑ اور گلشن اقبال بھیجا جارہا ہے، مظاہرین سے مذاکرات کیے جارہے ہیں۔