اسد عباس کا تعلق فیصل آباد سے تھا اور وہ تمغہ امتیاز بھی رکھتے تھے ،فائل فوٹو
اسد عباس کا تعلق فیصل آباد سے تھا اور وہ تمغہ امتیاز بھی رکھتے تھے ،فائل فوٹو

معروف گلوکاراسد عباس انتقال کر گئے

لاہور: پاکستان کے معروف گلوکار اسد عباس انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسد عباس طویل عرصہ سے گردوں کی بیماری میں مبتلا تھے ، ان کے انتقال کی تصدیق گلوکار کے بھائی حیدر عباس کی جانب سے کی گئی ہے ، اسد عباس کا تعلق فیصل آباد سے تھا اور وہ تمغہ امتیاز بھی رکھتے تھے ۔

اسد عباس نے“ کدی آ مل سانول یار وے“ گانے سے شہرت پائی،سال 2021 میں نشر ہونے والے مقبول ترین ڈرامہ رقص بسمل کا ٹائٹل سانگ اسد عباس نے ہی گایا تھا جسے شائقین نے بہت پسند کیا تھا، جب کہ مرحوم کے بھائی علی عباس اور کزن امانت علی بھی پاکستان کے مشہور فوک گلوکار ہیں۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے گلوکار اسد عباس کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔