سوئیڈن میں قرآن کی بے حرمتی کرنیوالے پرخاتون کا دھاوا

سوئیڈن (اُمت نیوز)سوئیڈن کے دارحکومت اسٹاک ہوم میں قرآن کی بے حرمتی کرنیوالے پرخاتون نے آگ بجھانے والا اسپرے کردیا، تو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے فوری طور پر گرفتار کرلیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعے کی ویڈیو میں دیکھایا گیا ہے کہ خاتون سلوان مومیکا کی جانب بھاگتی ہیں اور اس پر سفید پاؤڈر چھڑکتی ہیں کہ اس پہلے کہ انہیں سادہ لباس میں ملبوس پولیس اہلکاروں نے روکا جو اسے لے گئے۔
پولیس ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ خاتون کی شناخت نہیں کی ہے، ان کو امن عامہ میں خلل ڈالنے اور ایک پولیس افسر کے خلاف تشدد کے شبے میں حراست میں لیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ عراق سے تعلق رکھنے والے ایک پناہ گزین مومیکا نے اسلام مخالف مظاہروں میں قرآن مجید کی بے حرمتی کی ہے، جس سے کئی مسلم ممالک میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
سویڈش پولیس نے اس کے خلاف ابتدائی نفرت انگیز تقریر کے الزامات درج کرتے ہوئے آزادی اظہار کا حوالہ دیتے ہوئے اسے مظاہروں کی اجازت دے دی ہے۔
مومیکا نے کہا ہے کہ ان کے مظاہروں کا نشانہ مذہب اسلام ہے، مسلمان نہیں ہیں، مزید کہا کہ وہ سویڈن کی جانب جانے والی دھمکیوں کے باوجود قرآن کو جلانا جاری رکھیں گے، وہ سویڈن کی آبادی کو قرآن کے پیغامات سے بچانا چاہتے ہیں۔
حکومت نے جمعہ کو قومی سلامتی کے خدشات پر پولیس کو مظاہروں کے اجازت نامے کو مسترد کرنے کے اختیار سے متعلق قانونی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔