یہ ڈرون ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے مقامی سطح پر تیار کیا تھا۔  فائل فوٹو
یہ ڈرون ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے مقامی سطح پر تیار کیا تھا۔  فائل فوٹو

بھارت کا تیار کردہ  ڈرون ٹرائل کے دوران  ہی کھیت میں گرکر تباہ

ممبئی:  بھارتی ریاست کرناٹک میں جنگی استعمال کے لیے تیار کردہ بغیر پائلٹ والا ڈرون ٹرائل کے دوران ایک کھیت میں گر کر تباہ ہوگیا، یہ ڈرون ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے مقامی سطح پر تیار کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت دفاع کے ماتحت ادارے کا تیار کردہ ڈرون آزمائشی پرواز کے دوران ہی ایک کھیت میں گرکر تباہ ہوگیا جبکہ خوش قسمتی سے حادثے کے وقت کھیت میں کوئی کسان موجود نہیں تھا۔اس تباہی کے بعد وزارت دفاع اور ڈرون ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن سر جوڑ کر بیٹھ گئے۔