کے الیکٹرک کا عملہ علاقے کی پی ایم ٹی اتارکر کسی اور جگہ لگاناچاہتا ہے، فائل فوٹو
 کے الیکٹرک کا عملہ علاقے کی پی ایم ٹی اتارکر کسی اور جگہ لگاناچاہتا ہے، فائل فوٹو

کے الیکٹرک کی بدمعاشی، کورنگی 51 سی سروے 145 میں بجلی بند کر دی

کراچی: کورنگی کے علاقے 51 سی سروے145میں کے الیکٹرک نے بدمعاشی کرتے ہوئے علاقے کی بجلی بند کر دی، بجلی بندش کے باعث علاقے میں کشیدگی پھیل گئی، امن وامان کی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کورنگی کے علاقے 51 سی سروے145میں کے الیکٹرک کی جانب سے پی ایم ٹی اتارنے کے معاملے پرکے الیکٹرک کے عملے اور علاقہ مکینوں میں ٹھن گئی،کے الیکٹرک نے جان بوجھ کر صبح سے علاقے میں بجلی بندکر رکھی ہے جس کے باعث علاقے میں اشتعال پایا جاتا ہے اور بڑی تعداد میں مرد و خواتین جمع ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ آج  صبح کے الیکترک کی تین چار گاڑیاں علاقے میں آئیں اور بجلی بند کرکے پی ایم ٹی اتارنے کی کوشش کی جس پراہل علاقہ بڑی تعداد میں جمع ہو گئے اور پی ایم تی اتانے کے بابت استفسار کیا۔

کے الیکترک کے ایک ذمےدار نے عذر لنگ پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ پی ایم ٹی اتار کر کسی اور جگہ لگانی ہے جس پر اہل علاقہ نے کا کہنا ہے کہ ہم یہ پی ایم تی نہیں اتارنے دیں گے آپ مذکورہ علاقے دوسری پی ایم ٹی لگائیں جس پر کے الیکٹرک کے موقع پر موجود ایک ذمےدار نے بجلی نہ کھولنے کی دھمکی دی  اور گاڑیوں سمیت علاقے سے فرار ہو گئے جبکہ ایک گاڑی کو اہل علاقہ نے روک رکھا ہے۔

بجلی بندش کے باعث اہل علاقہ بڑی تعداد میں جمع ہیں، فوٹو امت
بجلی بندش کے باعث اہل علاقہ بڑی تعداد میں جمع ہیں، فوٹو امت

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ جب تک بجلی بحال نہیں ہوگی گاڑی کو جانے نہیں دیا جائے گا اس وقت بھی علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے جبکہ پولیس موبائل بھی علاقے میں موجود ہے۔

اہل علاقہ نے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کے عملے کو پی ایم ٹی اتارنے سے روکا جائے اور بجلی بحال کی جائے بصورت دیگر امن و امان کی صورتحال کی ذمے داری کے الیکٹرک ہر عائد ہوگی۔