الیکشن کب ہوں گے یہ صدر کو معلوم ہے نہ مجھے، شاہد خاقان عباسی

مری (اُمت نیوز) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ الیکشن کب ہوں گے یہ صدر پاکستان کو معلوم ہے نہ مجھے۔
مری میں عوامی گرینڈ جرگہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، الیکشن کمیشن نے ساڑھے 4 ماہ کا وقت بتایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو اس نہج پر پہنچانے کے ہم سب ذمہ دار ہیں، کوئی بھی اس سے بری الذمہ نہیں ہو سکتا، جنہوں نے ووٹ دیے، جنہوں نے الیکشن چوری کیے جو حکومتوں میں آئے جو نہیں آئے سب ان مسائل کے ذمہ دار ہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اب بھی وقت ہے سب مل کر بیٹھیں اور ان مسائل کا حل نکالیں، ملک کی سب قیادت کا امتحان ہے، نواز شریف کی وطن واپسی کے سوال پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس کا جواب جاوید لطیف کو معلوم ہوگا۔