پیاز کے جادوئی فائدے جو بہت سی بیماریوں سے دور رکھے

قدیم زمانے سے پیاز کو سر درد، منہ کے چھالوں، اور دل کے مسائل سے چھٹکارا پانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ پیاز ایک ایسی چیز ہے، جو نہ صرف تمام کھانوں کو ذائقہ دار بناتی ہے، بلکہ یہ کئی بیماریوں کے لیے دوا کا کام بھی کرتی ہے۔

پیاز میں بلڈپریشر کم کرنے کی صلاحیت 

محققین کے مطابق پیاز میں ایسے اجزا موجود ہیں جو بلڈ پریشر کم کرنے کی غیر معمولی صلاحیت رکھتی ہے۔بلڈ پریشر کم ہونے سے دل ودماغ کے پورے نظام پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور یوں آپ صحت مند بلڈ پریشر کے ساتھ خوشگوار زندگی گزارتے ہیں۔ اس کے علاوہ دل کے دورے اور فالج کے ممکنہ حملوں سے بھی بچ سکتے ہیں۔

پیاز بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ کچھ مطالعات سے پتہ چلا ہے کہ پیاز میں ایسے مرکبات ہوتے ہیں جو بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ فلیوونائڈز نامی مرکبات کی موجودگی کی وجہ سے ہے، جن کا بلڈ پریشر کو کم کرنے کا اثر دکھایا گیا ہے۔

پیاز اینٹی آکسیڈنٹس کا مجموعہ

پرانے زمانے کے لوگ، یا پھر گاؤں دیہات میں آج بھی پیاز کو گھریلو اور حکیمی ٹوٹکوں کے مطابق علاج کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔محققین کے مطابق پیاز بہت سارے اینٹی آکسیڈنٹس کا مجموعہ ہے جس میں قابل ذکر ’کیورسیٹن‘ نمایاں ہے۔ اس سے اندرونی سوزش کم ہوتی ہے اور کئی دیرینہ امراض کو ختم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

وٹام اور معدنیات 

پیاز میں بہت سے وٹام، معدنیات اور دیگر ضروری اجزا پائے جاتے ہیں۔  اس کے علاوہ اس سبزی میں فاسفورس، وٹامن سی، وٹامن بی6، اور وٹامن بی9 بھی پائے جاتے ہیں۔ اس طرح پیاز ایک قدرتی سپلیمنٹ کا درجہ رکھتی ہے۔

دانتوں اور منہ کے انفیکشن میں مدد گار

پیاز کا استعمال اکثر دانتوں کی خرابی اور منہ کے انفیکشن کو روکنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ کچے پیاز کو 2 سے 3 منٹ تک چبانے سے منہ اور اس کے آس پاس کے حصوں میں اور گلے اور ہونٹوں میں موجود تمام جراثیم کو ہلاک کرسکتا ہے۔