متعصب ہندو اسکول ٹیچر کا مسلمان طلبا کو بھارت چھوڑنے کا مشورہ

بھارتی ریاست اترپردیش میں مسلم طلبا کے خلاف ہندو اسکول ٹیچر کا ایک اور متعصبانہ اور ہتک آمیز اقدام رپورٹ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطاب کیلاش نگر میں اسکول ٹیچر نے دین اسلام کے خلاف توہین آمیز جملے ادا کیے اور پھر مسلمان طلبا کو مخاطب کرکے کہا کہ ’’تم لوگوں کا آزادی کی جنگ میں کیا کارنامہ تھا۔ تم لوگوں کو تو پاکستان چلے جانا چاہیے‘‘۔

مقامی میڈیا کے مطابق کلاس ٹیچر ہیما گلاٹی نے بھارتی خلائی مشن کے چاند پر پہنچنے کے دن اسلام کا خوب مذاق بنایا اور طلبا کو متنفر کیا کہ اسلام علم و آگہی کے خلاف ہے، ٹیچر نے خانہ کعبہ کی بھی توہین کی۔

ہیما گلاٹی نے کہا کہ تم مسلمانوں نے انگریزوں سے آزادی کے لیے کوئی جدوجہد نہیں کی، تم لوگ بھارتی ہو ہی نہیں، تمھیں پاکستان چلے جانا چاہیے