گاڑی نے فٹ پاتھ پر بوس و کنار کرنیوالے جوڑے کو کچل ڈالا، ویڈیو وائرل

برازیل میں دن کی روشنی میں فٹ پاتھ پر چہل قدمی کے دوران نوجوان لڑکا اور لڑکی ایک دوسرے کے گلے لگے اور بوس وکنار کرنے لگے کہ اس دوران ایک تیز رفتار گاڑی نے جوڑے کو کچل ڈالا۔

واقعہ میں 31 سالہ لڑکا موقع پر دم توڑ گیا جبکہ 26 سالہ لڑکی کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اس حوالے سے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ کار سوار نے دانستہ طور پر جوڑے کو کچلا۔ پولیس نے کارسوار کو گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب پولیس نے جان بوجھ کر کچلنے کے امکان کو مسترد نہیں تاہم ابتدائی تفتیش کا حوالہ دے کر کہا کہ ملزم نشے میں تھا اور تیز رفتاری کے باعث کار پر کنٹرول برقرار نہ رکھ سکا۔