جسٹس ارباب محمد طاہر نے قیصرہ الٰہی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا،فائل فوٹو
جسٹس ارباب محمد طاہر نے قیصرہ الٰہی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا،فائل فوٹو

لاہور سے گرفتارسابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اٹک جیل منتقل

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو لاہور سے گرفتار کرکے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا۔ چودھری پرویز الٰہی کو لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود اسلام آباد پولیس نے گھر کے راستے سے دوبارہ گرفتار کیا تھا۔

اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا، جس کے بعد وہ کئی گھنٹے تک عدالت میں رہے، انہوں نے گرفتاری کے خدشے کا اظہار کردیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو حکم دیا کہ پرویز الہٰی کو بحفاظت گھر پہنچایا جائے، ایک دو افسران اور لیں، سابق وزیراعلیٰ کو گھر چھوڑ آئیں، اگر کچھ ہوا تو ذمہ دار آپ ہوں گے۔

لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد چوہدری پرویز الٰہی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ عدالت عالیہ سے گھر جانے کیلئے نکے تاہم انہیں کینال روڈ پر پولیس اہلکاروں نے گرفتار کرلیا اور اپنے ساتھ اٹھا کر لے گئے۔ رپورٹ کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا، انہیں وفاقی دارالحکومت لے جایا جارہا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کو اسلام آباد میں نظر بند کیا جائے، انہیں تھری ایم پی او (اندیشہ نقص امن) کے تحت گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کو گرفتار کرنے کیلئے اسلام آباد پولیس آج صبح روانہ ہوئی، انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔