یورپی اور دیگر ممالک عمران کی رہائی کیلئے سرگرم ہیں،جگنو محسن کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق رکن پنجاب اسمبلی اور نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن نے دعویٰ کیا ہے کہ یورپی اور دیگر ممالک عمران خان کی رہائی کیلئے سرگرم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق رکن پنجاب  اسمبلی نے دعوی کیا ہے کہ یورپی اوردیگر ممالک عمران خاں کی رہائی کے لئے سرگرم ہیں، انہوں نے کہا کہ  اِن ممالک کا نام چیئرمین پی ٹی آئی اور اُن کی بہن نام نہیں لیں گے، اس حوالے سے اپنی معلومات اکٹھی کر رہی ہوں، جلد ہی بریکنگ نیوز شیئر کروں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون ہر ایک کیلئے یکساں ہونا چاہیے، خان صاحب قانون سے کوئی بالاتر نہیں ہیں، لیکن ان کا حق ہے کہ وہ اپنے لیے ریلیف کیلئے درخواست دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’یہ بھی مجھے معلوم ہے کہ یہاں یورپ میں اور یو ایس (امریکا) میں کونسی طاقتیں ہیں، کون سے کون سے لوگ ہیں جو اس مہم میں پیش پیش ہیں، ان کا نام میرا خیال ہے ان کی بہن اور خان صاحب لیں گے نہیں، کیونکہ اس سے عیاں ہو جائے گا کہ وہ لوگ کون ہیں اور ان جڑیں کہاں پر ہیں‘۔

سابق رکن پنجاب اسمبلی کا عمران خان کی ممکنہ رہائی  اگر آپ راہ راست پر ہیں تو کوئی طاقت آپ کو جیل میں نہیں رکھ سکتی۔نگراں وزیراعظم کی پیشکش کے سوال پر جگنو محسن نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نگراں وزیراعظم کی پیش کش ہوئی تھی، پیشکش پر میں نے شکریہ ادا کیا۔