مشقوں کا آغاز 22 اگست 2023 کوہواتھا، فائل فوٹو
مشقوں کا آغاز 22 اگست 2023 کوہواتھا، فائل فوٹو

پاک سعودی انسداد دہشتگردی مشقوں کا اختتام

راولپنڈی: پاکستان اور سعودی عرب کی "کاؤنٹر ٹیررازم البطار-I  مشترکہ مشقوں” کی اختتامی تقریب چیرات میں منعقد ہوئی۔ دو ہفتے طویل مشقوں کا آغاز 22 اگست 2023 کوہواتھا۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی اور اعلیٰ عسکری قیادت نے مشقوں کا مشاہدہ کیا۔

فوٹو آئی ایس پی آر
فوٹو آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کی اسپیشل فورسز کے ساتھ کامبیٹ ایوی ایشن نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔ فلائی پاسٹ کے ساتھ مشقوں کا اختتام ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مزید تقویت دینا تھا، جس میں انسداد دہشت گردی کے خلاف مشترکہ  کے تصور کو فروغ دینا اور مستقبل میں فوجی تعاون کے لیے باہمی دلچسپی کے شعبوں کی نشاندہی کرنا شامل ہے۔

فوٹو آئی ایس پی آر
فوٹو آئی ایس پی آر