اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویزالٰہی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد(اُمت نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پرویزالٰہی کا تھری ایم پی او معطل کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
ادھر پرویزالٰہی بازیابی اور توہین عدالت کیس میں سیشن جج اٹک جنے لاہور ہائی کورٹ میں جواب جمع کروایا جس میں کہا گیا کہ پرویزالٰہی اٹک جیل میں موجود نہیں، وہ اسلام آباد میں ہیں، پولیس لائنز اسلام آبادکو سب جیل قرار دیکر پرویز الٰہی کو وہیں رکھا ہوا ہے۔
دوسری جانب چیف جسٹس امیر بھٹی نے قیصرہ الٰہی کی درخواستوں کو مارکنگ کردی ہے، جسٹس مرزا وقاص رؤف کچھ دیر بعد پرویز الٰہی کی بازیابی اور توہین عدالت کیس پر سماعت کریں گے۔
اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک اسد علی، ڈسٹرکٹ جیل اٹک کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ افضال بھی لاہور ہائیکورٹ میں موجود ہیں۔
جسٹس امجد رفیق کے ملتان بینچ کام کرنے کی بنا پر کیس دوسرےجج کے پاس سماعت کے لئے لگایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے پرویزالہیٰ کو آج عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اس کیس میں توہین عدالت اور محکمانہ کارروائی ہوگی۔
دوسری جانب نیب نے یکم ستمبر کو لاہور ہائی کورٹ کا پرویز الہیٰ کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم چیلنج کردیا ہے۔
گزشتہ روز لاہور ہائ یکورٹ میں پرویزالہٰی کی بازیابی کا کیس منگل یعنی آج کی کازلسٹ سے نکال دیا گیا تھا۔