جسٹس ارباب محمد طاہر نے قیصرہ الٰہی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا،فائل فوٹو
جسٹس ارباب محمد طاہر نے قیصرہ الٰہی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا،فائل فوٹو

کھڑکی سے چھلانگ نہیں لگاﺅں گا، پرویز الٰہی

لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ، جس کے بعد جب پولیس نے چوہدری پرویز الٰہی کو کمرہ عدالت سے لے جانے کی کوشش کی تو انہوں نے انسپکٹر کو جھاڑ پلا دی ۔
تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی جج کی رخصت پر چوہدری پرویز الٰہی کو سپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس نے فیصلہ محفوظ ہونے پر چوہدری پرویز الٰہی کو لے جانے کی کوشش کی لیکن انھوں نے کمرہ عدالت سے باہر آنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ عدالتی حکم جو بھی آیا اس کے مطابق جاﺅں گا۔

کچھ دیر کے بعد پولیس نے چوہدری پرویز الٰہی کو لے جانے کی ایک مرتبہ پھر کوشش کی تو تحریک انصاف کے صدر غصے میں آ گئے اور انسپکٹر کو جھاڑ پلا دی ، چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ بے فکر رہو میں کھڑکی سے چھلانگ نہیں لگاﺅں گا ، جب تک فیصلہ نہیں آتا مجھے یہاں بیٹھنے کا کہا گیا ہے۔