سعودی شہزادی سارہ بنت سعد انتقال کر گئیں

سعودی عرب (اُمت نیوز)سعودی شہزادی سارہ بنت سعد بن محمد بن عبدالعزیز آل سعود بن فیصل آل سعود انتقال کر گئیں۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی ایوان شاہی سے جاری بیان میں شہزادی سارہ کے انتقال کی اطلاع دی گئی،سعودی ایوان شاہی کے بیان کے مطابق شہزادی سارہ کی نماز جنازہ اتوار 10 ستمبر کو بعد نماز مغرب مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں ادا کی جائے گی۔