پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ درست قرار پایا تو نیب قوانین کے خلاف فیصلہ کالعدم ہوجائے گا، فائل فوٹو 
میڈیا  کی تنقید کو ویلکم کرتے ہیں، فائل فوٹو

عمرعطا بندیال نے چیف جسٹس ہاؤس خالی کردیا

اسلام آباد: چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے ریٹائرمنٹ سے دو روز قبل چیف جسٹس ہاؤس خالی کردیا ۔

چیف جسٹس ریٹائرڈ ججز کیلیے مختص گھر میں منتقل ہوگئے ہیں۔چیف جسٹس عمرعطا بندیال 16 ستمبر کو ریٹائرہورہے ہیں، ان کی جگہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ چیف جسٹس آف پاکستان کا منصب سنبھالیں گے۔

گھر خالی کیے جانے کے بعد نامزد چیف جسٹس قاضی فائزعیسی چیف جسٹس ہاؤس منتقل ہوجائیں گے۔ جستس قاضی فائز عیسیٰ 17 ستمبر کو حلف برداری کیلیے چیف جسٹس ہاؤس سے ہی روانہ ہوں گے ۔