پاکستان اور سری لنکاآج مدمقابل ہوں گے

اسلام آباد(اُمت نیوز)ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا آج کا میچ سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کر چکا ہے ، جس میں ایونٹ کی میزبان ٹیم پاکستان اور سٹیڈیم کی میزبان سری لنکا آپس میں ٹکرائیں گی ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد دونوں ٹیموں کے پاس فائنل میں پہنچنے کا آخری موقع ہے ،لڑو یا مرو والی اس صورتحال میں جو ٹیم جیتے گی وہ دوبارہ سے 17 ستمبر کو ہونے والے فائنل میچ میں بھارت سے مقابلہ کرے گی ، آج کے ہونے والے اہم ترین میچ میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں بابراعظم تیسری مرتبہ ’آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ‘ کا اعزاز لے اُڑے

سپر فور میں ہی بھارت کے خلاف بھاری مارجن سے شکست کے پاکستان ٹیم کا رن ریٹ سری لنکا کے رن ریٹ سے بھی نیچے چلا گیا جس کی وجہ سے بارش کی صورت میں سری لنکن ٹیم فائنل کےلیے کوالیفائی کرجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں ایشیا کپ شاہنواز دھانی اور زمان خان کو کولمبو بُلا لیا گیا

بھارت سے شکست کھانے والی پاکستانی آدھی ٹیم تبدیل کر دی گئی ہے ، اوپنر فخر زمان کو آج کے میچ میں آرام دیا گیا ہے ان کی جگہ نوجوان بلے باز محمد حارث کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ، انجرڈ ہونے والے بلے باز سلمان علی آغا کو نکال کر کر ان کی جگہ سعود شکیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ، آل راونڈر فہیم اشر ف کی جگہ محمد نواز کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے ، انجرڈ ہونے والے فاسٹ بولر نسیم شاہ اور حارث روف کی جگہ ،زمان خان اور محمد وسیم جونیئر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔