10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے اضافے سے 2 لاکھ 7 ہزار 47 روپے ہوگئی، فائل فوٹو
10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے اضافے سے 2 لاکھ 7 ہزار 47 روپے ہوگئی، فائل فوٹو

قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا گولڈ مافیا کیخلاف بڑے کریک ڈاؤن کاآغاز

اسلام آباد: انٹیلی جنس ایجنسیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گولڈ مافیا کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گولڈ مافیا اور اسمگلرز کے خلاف فیصلہ کن ایکشن کے لئےقانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوںپر مشتمل ٹاسک فورس بنا دی گئی ہے۔ ٹاسک فورس کا مقصد سونے کے اسمگلرز اور مافیا کو پکڑ کر اُن کے خلاف قانونی کارروائی کرنا ہے۔

اس سلسلے میں ٹاسک فورس نے سونا اسمگلنگ کرنے والے مافیا اور اسمگلرز کی لسٹیں تیار کر لی ہیں۔ اس کے علاوہ گورنمنٹ نے گولڈ ڈیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے اور سونے کی خرید و فروخت کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا ہے، جس کا فائدہ ہر عام شہری اور ملک کو ہوگا۔

خیال رہے کہ ملک میں گذشتہ چند دنوں کےدوران سونےکی قیمت میں ہزاروں روپے کمی دیکھی گئی تھی۔ صرافہ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف چند روز میں سونا 30 ہزارسے زائد روپے سستا ہوا تھا۔