انتخابات کی تاریخ کا میں اعلان کروں تو وہ غیر قانونی ہوگا، فائل فوٹو
انتخابات کی تاریخ کا میں اعلان کروں تو وہ غیر قانونی ہوگا، فائل فوٹو

بجلی ریلیف کے حوالے سے فیصلہ جلد کریں گے ، وزیر اعظم

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بجلی کے دو سو یونٹس پر ریلیف کے حوالے سے فیصلہ جلد کریں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں غیرقانونی طور پر آنے والے افراد کے لیے کوئی جگہ نہیں، بغیر ویزا آنے والے افراد کو واپس بھیج دیا جائے گا جسے بھی یہاں آنا ہے وہ ویزا لے کر آئے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کی تاریخ کا میں اعلان کروں تو وہ غیر قانونی ہوگا، آپ لوگ مجھے غیرقانونی کام کی طرف راغب نہ کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف مارکیٹ کنٹرول کمیٹیاں بحال کردی گئی ہیں، کیا اسمگلنگ پہلے سے نہیں ہو رہی تھی، میں مغل بادشاہ نہیں ہوں کہ دس سیاست دانوں اور دس بیورو کریٹس کو لائن میں کھڑا کر کے گولیاں مار دوں ہاں یہ ضرور ہے کہ ہم کسی خوف کے بغیر کام کررہے ہیں۔

فواد حسن فواد اور احد چیمہ کی تعیناتی پر انہوں نے کہا کہ یہ دونوں افسران اعلیٰ سول سرونٹس ہیں ان کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہو وہ کسی جماعت کے عہدے دار ہیں۔

بجلی کے دو سو یونٹس پر ریلیف کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ صارفین کو اقساط میں ادائیگی سے متعلق فیصلہ جلد کریں گے۔

آج سپریم کورٹ کی جانب سے نیب ترامیم بل کی کچھ شقیں کالعدم قرار دینے پر وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ میں فیصلے پر فی الوقت کچھ نہیں کہہ سکتا جب وزرات قانون رائے مانگے گی تو دیں گے۔