موغا دیشو: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا ) کے اشتراک سے افریقی ملک صومالیہ میں قومی شناختی نظام کا اجراء ہوگیا۔ صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں صومالی وزیراعظم حمزہ عبدی بری نے نادرا کے اشتراک سے پایہ تکمل تک پہنچنے والے منصوبے ’ قومی شناختی نظام ‘ کا افتتاح کیا۔صومالیہ کےصدر حسن شیخ محمد اور وزیراعظم نے قومی شناختی نظام کے نفاذ میں پاکستانی تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔
خیال رہے کہ یہ منصوبہ حکومت پاکستان کی جانب سے صومالیہ کیلئے گرانٹ کاحصہ ہے۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نادرا اسد رحمان گیلانی کا کہنا تھا کہ نادرا صومالیہ کے قومی شناختی نظام کے کامیاب نفاذ اور اجراء پر بہت فخر محسوس کرتا ہے جو تعاون اور اختراع کی طاقت کا ثبوت ہے۔
@NadraPak takes immense pride in the successful execution and launch of Somalia’s National Identification System, a testament to the power of collaboration and innovation.
National ID System of @NIRASomalia will not only bolster security but also pave the way for inclusive… pic.twitter.com/fCEOBOPzTe
— NADRA (@NadraPak) September 17, 2023
اسد رحمان گیلانی کا کہنا تھا کہ یہ نہ صرف سکیورٹی کو تقویت دے گا بلکہ جامع ترقی، مالیاتی بااختیار بنانے اور بہتر طرز حکمرانی کی راہ بھی ہموار کرے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ صومالیہ نیشنل آئی ڈی کی فراہمی حکومت پاکستان کی ’’ لُک افریقہ ‘‘ پالیسی کی تعریف کرتی ہے جہاں نادرا کینیا، سوڈان اور نائیجیریا سمیت افریقہ کی مختلف حکومتوں کو ٹیکنالوجی کی منتقلی کے تحت محفوظ شناخت اور پاسپورٹ کے حل فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔