مسلم لیگ ن کے کامیاب ایم این ایز کو ڈی نوٹی فائی کرنے کی استدعا کی گئی، فائل فوٹو
مسلم لیگ ن کے کامیاب ایم این ایز کو ڈی نوٹی فائی کرنے کی استدعا کی گئی، فائل فوٹو

کس صوبے میں کتنے ووٹرز ہیں؟ جانیے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا، اس ڈیٹا میں کس صوبے میں کتنے ووٹرز ہیں  اورکتنے مرد و خواتین ووٹرز  ہیں  سب تفصیلات شیئر کی گئی ہیں جبکہ ووٹرز کا عمر کے حساب سے بھی ڈیٹا جاری کیا گیا ہے۔

ڈیٹا کے مطابق 2018 میں ووٹرز کی تعداد کتنی تھی اور اب 2023 میں کتنی ہو چکی ہے۔ اس حوالے سے 2023ء میں اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 41 ہزار 554 تک پہنچ گئی، 2018ء میں دارالحکومت میں ووٹرز کی تعداد 7 لاکھ 65 ہزار 447 تھی۔

2023ء میں پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 23 لاکھ 10 ہزار 582 تک پہنچ گئی، 2018ء میں صوبے میں ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 6 لاکھ 72 ہزار 771 تھی۔

سندھ میں 2023ء میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 66 لاکھ 51 ہزار 161 تک پہنچ گئی، 2018ء میں صوبے میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 23 لاکھ 91 ہزار 244 تھی۔

2023ء میں خیبر پختون خوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 16 لاکھ 92 ہزار 381 تک پہنچ گئی، 2018ء میں صوبے میں ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 53 لاکھ 14 ہزار 169 تھی۔

بلوچستان میں 2023ء میں ووٹرز کی تعداد 52 لاکھ 84 ہزار 595 تک پہنچ گئی، 2018ء میں صوبے میں ووٹرز کی تعداد 42 لاکھ 99 ہزار 494 تھی۔الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا عمر کے حساب سے ڈیٹا بھی جاری کر دیا ہے۔

ملک میں 18 سے 35 سال کے ووٹرز کی تعداد 57 لاکھ 95 ہزار 197 ہے، 36 سے 45 سال والے ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ 94 ہزار 708 ہے۔

46 سے 55 سال والے ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 81 لاکھ 24 ہزار 28 ہے، 56 سے 65 سال کے ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 18 لاکھ 89 ہزار 259 ہے۔

ملک میں 66 سال سے زیادہ عمر کے ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 20 لاکھ 77 ہزار 88 ہے۔