فائل فوٹو
فائل فوٹو

ڈالر مافیا کی شامت،گھروں کا ڈیٹا حاصل کر لیا گیا

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ڈالر مافیا کے گھروں کا ڈیٹا حاصل کر لیا۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکسچینج کمپنیز کی مدد سے ملک بھر میں ڈالر مافیا کے گھروں کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اور حساس ادارے کے اعلیٰ حکام نے ڈالر مافیا کے خلاف گھروں پر چھاپے مارنے کی اجازت دیدی۔

خفیہ اداروں کے پاس غیر معمولی تعداد میں ڈالر رکھنے والوں کی بھی فہرست بھی موجود ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اور حساس ادارے گھروں پر ٹارگٹڈ چھاپہ مار کارروائی کریں گے۔