کوشش ہے میرٹ پرکام کروں، کسی کی حق تلفی نہیں کرتا، فائل فوٹو
کوشش ہے میرٹ پرکام کروں، کسی کی حق تلفی نہیں کرتا، فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ، پرویز الہٰی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے کی نیب اپیل ناقابل سماعت قرار

لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے پرویز الہٰی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روکنے سے متعلق سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف نیب کی انٹرا کورٹ اپیل ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس راحیل کامران پر مشتمل دو رکنی بینچ نے نیب کی اپیل پر سماعت کی۔ نیب نے انٹرا کورٹ اپیل میں موقف اختیار کیا تھا کہ سنگل بینچ کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے، نیب کیسز پر صرف دو رکنی بینچ سماعت کا اختیار رکھتا ہے، سنگل بینچ نے حقائق کے برعکس پرویز الٰہی کو کسی بھی مقدمہ میں گرفتار کرنے سے روکا۔

نیب نے استدعا کی تھی کہ عدالت سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے اور اپیل کے حتمی فیصلے تک سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرے تاہم لاہور ہائی کورٹ نے استدعا مسترد کردی۔

لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے پرویز الہی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا سنگل بینچ کا فیصلہ برقرار رکھا اور دو رکنی بینچ نے نیب کی اپیل ناقابل سماعت قرار دے کر نمٹا دی۔