شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، سپاہی شہید

راولپنڈی (اُمت نیوز) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران سپاہی شہید ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، سپاہی شکیل شفقت نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہی شکیل شفقت کی عمر 21 سال اور تعلق ضلع خانیوال سے تھا، سکیورٹی فورسز نے مؤثر انداز میں دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا بہادر نوجوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، دہشتگردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔