انسانی سمگلنگ میں ملوث 3 مطلوب ایجنٹس گرفتار

اسلام آباد(اُمت نیوز)ایف آئی اے کی انسانی سمگلروں کےخلاف کارروائیاں جاری،تین مختلف کارروائیوں کے دوران انسانی سمگلنگ میں ملوث 3 مطلوب ایجنٹس کو گرفتار کرلیا گیا۔
ملزمان گوجرانوالہ میں سادہ لوح شہریوں سے بھاری رقوم لیکر انہیں غیر قانونی طور پر ایران کے راستے ترکی اور یونان بھجواتے تھے
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم علی یوسف کے قبضہ سے بھاری تعداد میں ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی
ملزم علی یوسف بغیر اتھارٹی اور لائسنس کے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج چلا رہا تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا اغازکردیا گیا ہے۔