گمبٹ، گیس سینڈر دھماکے میں زخمی 3 افراد چل بسے

سندھ (اُمت نیوز)صوبہ سندھ کے شہر گمبٹ میں جمعہ کے روز گیس سلینڈر دھماکے میں زخمی تین افراد جاں بحق ہوگئے، تعداد 7 ہوگئی ہے۔
جاں بحق ہونے والوں میں لیاقت، پپو اور کمیل شامل ہیں جن کا سکھر میں برنس سینٹر یا برنس وارڈ نہ ہونے کے باعث علاج نہ ہوسکا۔
واضح رہے کہ جمعے کے روز ہونے والے گیس سلینڈر دھماکے میں 4افراد جاں بحق ہوئے تھے۔