ڈاکوؤں نے ڈی ایس پی،ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں کو یرغمال بنالیا

گھوٹکی (اُمت نیوز)گھوٹکی میں ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ’ڈاکوؤں نے ڈی ایس پی میرپور ماتھیلو ، ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں کو یرغمال بنالیا‘۔
پولیس کے مطابق خانپور سہانجرو بوزدار میں ڈکیٹی کی واردات ہوئی۔ ڈاکو موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔
پولیس تعاقب میں سہانجرو میں پہنچی تو ڈاکوؤں نے محاصرہ کرلیا۔ محاصرے کی ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں فائرنگ کی آواز سنائی دے رہی ہے۔
ڈاکوؤں کی جانب سے ڈی ایس پی میرپور ماتھیلو ، ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں کو یرغمال بنائے جانے کے بعد پولیس کی مزید نفری طلب کرلی گئی۔
آخری اطلاعات کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، گھوٹکی پولیس اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔