آشوب چشم کے متاثرہ ملازمین کی الیکشن کمیشن عمارت میں داخلے پر پابندی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے آشوب چشم کے متاثرہ ملازمین کی الیکشن کمیشن کی عمارت میں داخلے پر پابندی لگا دی۔

الیکشن کمیشن نے آشوب چشم کے مریضوں کے دفتر میں داخلے کی پابندی کا سرکلر جاری کر دیا، جس کے مطابق آشوب چشم سے متاثرہ ملازمین کو مکمل صحت یاب ہونے تک دفتر آنے سے روک دیا گیا ہے۔

جاری سرکلر کے مطابق آشوب چشم کے متاثرہ افسر یا ملازم صحت یاب ہونے کے بعد صحت یابی سرٹفکیٹ دینے کا پابند ہو گا اور متاثرہ شخص بغیر صحت یابی کے سرٹیفکیٹ کے الیکشن کمیشن کی عمارت میں نہیں آسکے گا۔