پی ٹی آئی رہنما اجمل صابراڈیالہ جیل سے رہائی کے فوری بعد پھر گرفتار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اجمل صابر کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما اجمل صابر اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا۔

تھانہ صدر بیرونی پولیس نے اجمل صابر کو گرفتار کیا، پولیس اہلکار پی ٹی آئی رہنما کو گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔ تحریک انصاف کے رہنما اجمل صابر کو 5 ویں بار گرفتار کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 9 مئی کے بعد اجمل صابر پر مختلف مقدمات درج ہوئے تھے۔