عاطف اسلم کیخلاف بھارت میں بڑا کیس ، گرفتاری کا خدشہ

ممبئی: بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کو سمن بھیجنے کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کامیڈی کنگ کپل شرما، بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی اور ٹی وی اداکارہ حنا خان کو بھی طلب کر لیا ہے جبکہ  فہرست میں پاکستانی گلوکار عاطف اسلم، راحت فتح علی خان بھی شامل ہے۔

رپورٹ کےمطابق ای ڈی نے ان سبھی کو ’مہادیو بک‘ آن لائن بیٹنگ ایپ معاملے میں سمن بھیجا ہے۔ اس سے سبھی اداکاروں کی پریشانیاں بڑھتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ رنبیر کپور کو ای ڈی نے 6 اکتوبر کو 36گڑھ کے رائے پور واقع ایجنسی دفتر میں پیش ہونے کے لیے کہا تھا لیکن رنبیر نے ای ڈی کو ایک ای میل کر 2 ہفتے کا وقت مانگا ہے۔ اس کے پیچھے رنبیر نے کچھ ذاتی اسباب بتائے ہیں اور کچھ کمٹمنٹس کا بھی حوالہ دیا ہے۔

مہادیو ایپ معاملے میں صرف رنبیر کپور، ہما قریشی، حنا خان اور کپل شرما ہی نہیں، بلکہ ٹی وی اور بالی ووڈ انڈسٹری کی کئی دیگر ہستیوں کا نام بھی سامنے آ رہا ہے۔ اس فہرست میں سنی لیونی، پاکستانی گلوکار عاطف اسلم، راحت فتح علی خان، بالی ووڈ گلوکارہ نیہا ککڑ، موسیقار وشال ڈڈلانی کا بھی نام شامل ہے،فی الحال آفیشیل طور پر رنبیر، ہما، حنا اور کپل کو ہی ای ڈی کے ذریعہ طلب کیا گیا ہے۔