کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت اور آسٹریلیا میں جوڑ پڑیگا

چنائی (اُمت نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ کے پانچویں میچ میں آج بڑا ٹاکرا ہوگا، میزبان بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیموں میں جوڑ پڑے گا۔
دونوں ٹیمیں ڈیڑھ بجے چنائی کے چدم بھرم سٹیڈیم میں ان ایکشن ہوں گی، دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اپنا پہلا پہلا میچ کھیلیں گی۔
چنائی میں کھیلے جانے والے میچ میں تماشائیوں کو بھارتی کرکٹ ٹیم سے جیت کی بہت اُمیدیں وابستہ ہیں لیکن اُن کے سامنے آسٹریلوی ٹیم ہے جس کے کھلاڑی بھارتی سرزمین پر کھیلنے کا خاصا تجربہ رکھتے ہیں۔
ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل بھی آسٹریلوی ٹیم یہاں تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیل چکی ہے۔
بھارت کیلئے تشویش کی خبر یہ ہے کہ اُن کےنوجوان اوپنر شُبمن گل ڈینگی سے پوری طرح صحتیاب نہیں ہوسکے اور اس میچ میں اُن کی شرکت مشکوک ہے۔
آسٹریلوی ٹیم کے آل راؤنڈر مارکوس اسٹوئنس بھی فٹ نہیں ہیں۔
دوسری جانب مقامی محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے جس سے میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔