امریکا کا اپنا بحری بیڑہ اسرائیل کے نزدیک بھیجنے کا اعلان

نیو یارک : امریکا نے اپنا بحری بیڑہ اسرائیل کے نزدیک بھیجنے کا اعلان کردیا ہے۔ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا کہنا ہے کہ امریکا اپنے ایک کیریئر اسٹرائیک گروپ کو اسرائیل کے قریب لے جا رہا ہے، جس میں فورڈ کیریئر اور دیگر جہاز شامل ہیں۔

امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ جنگی بحری بیڑےاسرائیل کی مدد کے لیے روانہ کر رہے ہیں، امریکا اسرائیل کو گولہ بارود بھی فراہم کرے گا۔ لائیڈ آسٹن نے کہا کہ اسرائیل کو امریکی سیکیورٹی امداد کی فراہمی آج سے شروع ہوجائے گی۔ پینٹاگون خطے میں اپنے لڑاکا طیارے بھی بھیجے گا۔