انگلینڈ نے مقررہ 50اوورز میں 9وکٹوں پر 364رنز بنائے، فائل فوٹو
انگلینڈ نے مقررہ 50اوورز میں 9وکٹوں پر 364رنز بنائے، فائل فوٹو

ورلڈکپ،انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو جیت کیلیے 365رنز کا ہدف دیدیا

دھرم شالہ: آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے ساتویں میچ میں انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو جیت کیلیے 365رنز کا ہدف دیدیا۔

انگلینڈ نے مقررہ 50اوورز میں 9وکٹوں پر 364رنز بنائے،ڈیوڈ ملان نے 107گیندوں پر 140رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی،جوروٹ نے 82،بیئرسٹو نے 52رنز بنائے،مہدی حسن میراز نے 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بھارت کے دھرم شالا اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں  بنگلادیش  کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

انگلینڈ کی جانب سے اوپننگ بیٹسمین ڈیوڈ میلان اور جونی بیرسٹو نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور بنگلادیش کی  بولنگ کے آگے رنز کی چٹان بنے رہے لیکن  انگلش اوپننگ پارٹنر شپ  ٹیم کو 115 رنز دینے کے بعد ٹوٹ گئی۔

جونی بیرسٹو  59 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے 52 رنز کی شاندار اننگز کھیل کربنگلادیشی کپتان شکیب الحسن کا شکار ہوگئے بیرسٹو کے بعد ڈیوڈ میلان اور  اور جوئے روٹ کے درمیان بھی  اچھی پارٹنر شپ قائم ہوئی۔

لیکن 38 اوورز میں اوپنر ڈیوڈ میلان  16 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے140 رنز کی شاندار اننگز  کھیل کر مہیدی حسن کا شکار ہوگئے، اس کے بعد  کپتان جوز بٹلر بھی 20 ، جوئے روٹ 82، لیام لیونگسٹون  صفر پر آؤٹ ہوگئے۔