نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد کی مراکش کے وزیر تجارت سے ملاقات

اسلام آباد (اُمت نیوز) نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے دورہ مراکش کے دوران مراکش کے وزیر تجارت و صنعت ریاد میزور سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و معاشی شراکت داری پر گفتگو ہوئی، دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس کے دوران وزیر خزانہ کی سائیڈ لائن ملاقاتیں جاری ہیں۔
دورہ مراکش کے دوران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے آئی ایم ایف کے امدادی پروگرام کے موضوع پر تقریب میں بھی شرکت کی، جہاں انہوں نے عالمی مالیاتی اداروں اور حکومتوں کے درمیان تعاون پر روشنی ڈالی۔