ڈیزل کی قیمت 0.86 روپے کے اضافے کے ساتھ 285.56 روپے تک پہنچ جائے گی ، فائل فوٹو
ڈیزل کی قیمت 0.86 روپے کے اضافے کے ساتھ 285.56 روپے تک پہنچ جائے گی ، فائل فوٹو

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 40روپے کمی،نوٹیفیکشن جاری

اسلام آباد:حکومت نے مہنگائی سے ستائی عوام کو بڑا ریلیف دیدیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان۔وزارت خزانہ نے پیٹرول، ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے مہنگائی ستائے عوام کو بڑا ریلیف دے دیا، پیٹرول کی قیمت میں40 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی،  ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی، پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 283 روپے 38 پیسے ہوگئی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 303 روپے 18 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ مٹی کا تیل 22 روپے 43 پیسے فی لٹر سستا کیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 214 روپے 85 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

نگران حکومت نے ڈیزل پر لیوی میں 5 روپے فی لیٹرکا اضافہ کیا ہے۔ ڈیزل پر لیوی کی شرح 55 روپے فی لیٹر کردی گئی، پٹرول پر لیوی کی شرح 60 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔