غزہ میں استپال پر اسرائیل بمباری کے بعدچار ملکی سربراہی اجلاس منسوخ

غزہ (اُمت نیوز) اسپتال پر اسرائیلی بمباری کے بعد اردن نے عمان میں چار ملکی سربراہ اجلاس منسوخ کردیا ہے جس کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن کو بھی اردن کا دورہ منسوخ کرنا پڑگیا ہے۔
غزہ کے اسپتال پر بمباری، امریکی صدر کا اردن کا دورہ منسوخ ہو گیا ہے، اجلاس میں امریکی صدر کے ساتھ مصر اور فلسطینی رہنماؤں نے شرکت کرنی تھی، فلسطینی صدر محمود عباس پہلے ہی اجلاس میں شرکت اورامریکی صدر سے ملاقات سے انکار کرچکے ہیں۔ امریکی صدر کے ساتھ مصر اور فلسطینی رہنماؤں نے شرکت کرنی تھی۔
فلسطینی صدر محمود عباس پہلے ہی اجلاس میں شرکت اور امریکی صدر سے ملاقات سے انکار کرچکے ہیں، امریکی صدر جوبائیڈن اسرائیل کے لئے روانہ ہوگئے ہیں، بائیڈن اسرائیل کے دورے کے بعد واپس روانہ ہوجائیں گے۔
یاد رہے فلسطین میں اسرائیل نے قیامت برپاکردی۔اسرائیلی طیاروں کا غزہ میں اسپتال پربڑافضائی حملہ،800فلسطینی شہید ہوگئے۔غزہ کےاسپتال میں زخمیوں کورکھا گیا تھا۔فلسطینی صدرکا تین روزہ سوگ کااعلان۔غزہ میں شہیدفلسطینیوں کی تعدادساڑھے تین ہزار تک جاپہنچی۔ہزاروں عمارتوں کےملبےتلے دبے ہوئے ہیں۔امدادی کارکن بھی اسرائیلی درندگی سےمحفوط نہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطین کی مزاحمتی تحریک حما س کے اسرائیل پر حملے کے بعد سے جنگ جاری ہےاور اسرائیل نے تازہ کارروائی کے دوران غزہ کے ہسپتال پر بم برسا دیئے ، جس کے نتیجے میں آٹھ سو فلسطینی شہید ہو گئے ،ہسپتال میں بےگھر افراد نے پناہ لےرکھی تھی۔
رپورٹس کے مطابق حملے کے بعد ہرطرف افراتفری کا عالم تھا۔ڈاکٹر اور رضا کار زخمیوں کی زندگی بچانے کیلئے ادھر اُدھر بھاگتے رہے۔انسانی حقوق کی تنظیموں نے طبی مرکز پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ادھراسرائیلی فوج غزہ کی سرحد پر موجود ہے۔