2018ء میں پنجاب کے حلقہ این اے۔63 سے کامیابی حاصل کی تھی، فائل فوٹو
2018ء میں پنجاب کے حلقہ این اے۔63 سے کامیابی حاصل کی تھی، فائل فوٹو

غلام سرور خان کا آئی پی پی میں شمولیت کا امکان

لاہور:سابق وفاق غلام سرور خان کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا قوی امکان پیدا ہوگیا۔

سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان کی پارٹی قیادت سے بات چیت جاری ہے، غلام سرور خان کی پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے پیر کو پیش رفت کا بھی امکان ہے، دو خواتین رہنماؤں کی بھی آئی پی پی میں شمولیت کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی پی ٹی آئی کے متعدد رہنما استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔