کپتان بابراعظم 74 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، فائل فوٹو
 کپتان بابراعظم 74 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، فائل فوٹو

ورلڈ کپ، پاکستان کا افغانستان کو جیت کیلیے 283 رنز کا ہدف

چنئی:  ورلڈ کپ کے 22 ویں میچ میں پاکستان نے افغانستان کو جیت کے لیے 283 رنز کا ہدف دے دیا،قومی ٹیم نے سات کھلاڑیوں کے نقصان پر281رنز بنائے۔

چنئی کے میدان میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم کے اوپنرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا،اوپنر امام الحق 17 رنز اور عبداللہ شفیق 58 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ چوتھے نمبر پر آںے والے محمد رضوان 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ سعود شکیل 25 رنز کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان بابراعظم 74 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

شاداب خان اور افتخار احمد کے درمیان چھٹی وکٹ کی شراکت میں 73 رنز بنے۔ افتخار احمد جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 4 چھکے اور دو چوکے لگائے۔ شاداب خان بھی 40 رنز بنا کر وکٹ کھو بیٹھے۔

میچ کے دوران، اوپنر عبد اللہ شفیق نے پاکستان کی جانب سے رواں سال ون ڈے کے پاور پلے میں پہلا چھکا بھی لگایا جس کے لیے قومی ٹیم نے 1169 گیندیں کھیلیں۔

عبد اللہ شفیق نے دو چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 60 گیندوں کا سامنا کرکے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی۔