جنوبی افریقا کی جانب سے تبریز شمسی نے 4 ، مارکو جانسن نے3 وکٹیں حاصل کیں، فائل فوٹو
جنوبی افریقا کی جانب سے تبریز شمسی نے 4 ، مارکو جانسن نے3 وکٹیں حاصل کیں، فائل فوٹو

ورلڈکپ؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو271 رنز کا ہدف دیدیا

چنئی: آئی سی سی ورلڈکپ کے 26 ویں میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو271 رنز کا ہدف دیدیا۔پاکستان کی پوری ٹیم  47 ویں اوور میں 270 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

چنائی کے چدم برم اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اوپنر عبداللہ شفیق جلد وکٹ گنوا بیٹھے، انہوں نے 17 گیندوں پر 9 جبکہ امام الحق 12 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ محمد رضوان 31، افتخار احمد 21، کپتان بابراعظم نے 50، محمد نواز 24، شاہین آفریدی 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

چھٹی وکٹ کی شراکت میں شاداب خان اور سعود شکیل نے 84 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم شاداب شاداب خان 43 جبکہ سعود شکیل نے سب سے زیادہ 52 رنزبنائے۔

محمد نواز24رنز کے مہمان بنے،شاہین آفریدی 2اور وسیم جونیئر8رنز بنا سکے، حارث رئوف ناٹ آئوٹ رہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے تبریز شمسی نے 4 جبکہ مارکو جانسن نے3 اور جیرالڈ کوٹزی نے 2 وکٹیں حاصل کیں، ایک وکٹ لنگی کے حصے میں آئی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ آج چنئی کے چدم بھرم اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہاہے جہاں آج صبح ہلکی پھلکی بوندا باندی بھی ہوئی تاہم بعدازاں سورج نکل آیا لیکن تیز ہواوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان کی پلئنگ الیون میں امام الحق، عبداللہ شفیق، بابراعظم، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم جونیئر اور حارث روف شامل ہیں۔

قومی ٹیم میں آج دو اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں، حسن علی بیمار ہونے کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں ہو سکے ان کی جگہ وسیم جونیئر نے لی ہے جبکہ اسامہ میر کی جگہ محمد نواز کو شامل کیا گیا ہے ۔