کراچی میں پاک، قطر بحریہ کے مابین مشق محارب البحر

کراچی: پاک نیوی اسپیشل سروس گروپ اور قطری نیول اسپیشل فورسز کے مابین مشق محارب البحر کے چھٹے ایڈیشن کا کراچی میں انعقاد کیا گیا۔2 ہفتوں پر مشتمل مشقوں میں فراگ مین آپریشنز، کوآرڈینیٹڈ میری ٹائم انٹرڈکشن آپریشنز، شپ وزٹ، اسنائپر ویپن فائرنگ، انسداد دہشتگردی کی ٹریننگ، کلوز کوارٹر کامبٹ، فاسٹ روپ انسرشنز شامل تھیں۔ مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانا اور پاکستان نیوی اسپیشل سروس گروپ اور قطری نیول اسپیشل فورسز کے باہمی تعاون اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو بہتر بنانا تھا۔