طالبان نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا،فائل فوٹو
طالبان نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا،فائل فوٹو

کابل: بس میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق، 20 زخمی

کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بس میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔ کابل پولیس کے ترجمان خالد زادران نے دھماکے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دھماکا کابل کے علاقے دشت برچی میں ہوا جو تاریخی طور پر شیعہ ہزارہ برادری کا علاقہ ہے۔

زادران نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ دشت بارچی میں ہونے والا دھماکا مسافروں کو لے جانے والی بس میں ہوا، بدقسمتی سے ہمارے سات ہم وطن شہید اور 20 زخمی ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی اہلکار موقع پر موجود ہیں اور انہوں نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔