بھارت میں سیاسی رہنما گاڑی کی چھت سے گر گئے، ویڈیو وائرل

تلنگانہ: بھارت میں سیاسی رہنما گاڑی کی چھت سے گر گئے، واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ انڈیا ٹوے ڈے کی خبر کے مطابق تلنگانہ کے وزیر کے ٹی راما راؤ (کے ٹی آر) اور بھارت راشٹر سمیتی کے دیگر رہنما جمعرات کو اس وقت ایک گاڑی سے گر گئے جب وہ آئندہ ریاستی اسمبلی انتخابات کی تشہیر کر رہے تھے۔۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بی آر ایس قائدین ہجوم کا استقبال کر رہے تھے کہ گاڑی کے ڈرائیور نے اچانک بریک لگا دی۔ جس سے گاڑی کی چھت پر کھڑے ہوکر ہاتھ لہرانے والے افراد گر گئے۔

رہنماؤں کی حفاظت کے لیے لگائی گئی ریلنگ ٹوٹ گئی، ویڈیو میں کے ٹی آر خود زمین پر نہیں گرے جبکہ بی آر ایس لیڈر اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سریش ریڈی گر پڑے۔